ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سابق ولی عہد محمد بن نایف نظر بند نہیں ہیں:سعودی حکام

سابق ولی عہد محمد بن نایف نظر بند نہیں ہیں:سعودی حکام

Thu, 29 Jun 2017 22:44:51  SO Admin   S.O. News Service

ریاض،29جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سعودی شاہ سلمان نے گذشتہ ہفتے 57سالہ محمد بن نایف کو معزول کر کے اپنے بیٹے محمد بن سلمان کو ولی عہد نامزد کر دیا تھا
سعودی حکام نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ سابق ولی عہد محمد بن نایف کو ان کے محل تک محدود کر دیا گیا ہے۔ ایک سینئر سعودی عہدے دار نے جمعرات کو نیویارک ٹائمز کی اس خبر کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ شہزادہ محمد بن نایف کو ان کے محل میں نظربند کر دیا گیا ہے اور ان کے بیرونِ ملک سفر پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔گذشتہ ہفتے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے بھتیجے محمد بن نایف کی جگہ اپنے بیٹے محمد بن سلمان کو اپنا جانشین مقرر کیا تھا۔
سعودی حکام نے روئٹرز کو بتایا کہ سابق ولی عہد اور سابق وزیرِ داخلہ محمد بن نایف مہمانوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور ان کی یا ان کے خاندان کی نقل و حرکت پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے۔امریکہ میں محمد بن نایف کو اس بات کے لیے سراہا جاتا ہے کہ انھوں نے 2003اور 2006میں کہ سعودی عرب میں القاعدہ کو کچلنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
محمد بن سلمان کی بطور ولی عہد تقرری سے دو سال سے جاری ان افواہوں کا خاتمہ ہو گیا تھا کہ سعودی عرب میں پردے کے پیچھے ان کے اور سابق عہد کے درمیان جانشینی کے معاملے پر کشمکش چل رہی ہے۔امریکہ میں محمد بن نایف کو 2003اور 2006میں سعودی عرب میں القاعدہ کو کچلنے میں اہم کردار ادا کرنے پر سراہا جاتا ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ تقرری کے باوجود محمد بن سلمان کے سامنے طاقتور رشتے داروں، مذہبی علما اور قبائلی عمائدین کے سامنے اپنی اہلیت ثابت کرنے کا چیلنج برقرار ہے۔نیویارک ٹائمز نے چار حالیہ و سابق امریکی حکام اور شاہی خاندان سے قریب سعودی شہریوں کے حوالے سے کہا تھا کہ محمد بن نایف کے ملک چھوڑنے پر پابندی لگا دی گئی ہے اور انھیں ساحلی شہر جدہ میں واقع اپنے 'محل تک محدود کر دیا گیا ہے۔ سعودی عہدے دار نے کہا کہ یہ خبرمن گھڑت ہے اور کہا کہ محمد بن نایف اخبار کے خلاف مقدمہ دائر کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ محمد بن نایف کے لیے سوائے اپنے سرکاری عہدوں سے دست بردار ہونے کے کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا۔


 


Share: